کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سچل تھانے کی پولیس پر شہری کو اغوا کر کے بھتہ طلب کرنے کا سنگین الزام سامنے آ گیا ہے۔ یہ واقعہ سابقہ ایس ایچ او سچل طفیل بھٹو کے دورِ تعیناتی سے منسوب کیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ایک شہری کے اغوا کا مقدمہ تھانہ سچل میں درج کیا گیا تھا۔ مغوی کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بیٹے کو گھر سے اغوا کیا گیا اور بعد ازاں اس کی بازیابی کے لیے مختلف ذرائع کے ذریعے دو کروڑ روپے کا بھتہ طلب کیا جا رہا ہے۔
آج مغوی کے والد مجسٹریٹ کے ہمراہ تھانہ سچل پہنچے، جہاں کارروائی کے دوران مغوی کی گاڑی برآمد کر لی گئی۔ واقعے کے بعد معاملے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام کی جانب سے بھی صورتحال کا نوٹس لیے جانے کا امکان ہے۔


