82

پاکستان میں دفتر نہ کھولنے پر ٹوئٹر (ایکس) کو بند کیا جا سکتا ہے، وزیر مملکت حذیفہ رحمان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر مملکت حذیفہ رحمان نے کہا ہے کہ اگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) نے پاکستان میں اپنا دفتر نہ کھولا اور ملکی قوانین کے مطابق رجسٹریشن نہ کرائی تو حکومت کے پاس اسے مکمل طور پر بند کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں رہے گا، اور ایسی صورت میں وی پی این کے ذریعے بھی رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت اس معاملے پر سنجیدگی سے غور کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جو بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پاکستان میں بزنس کرنا چاہتا ہے، اسے یہاں دفتر کھولنا، پی ٹی اے کے ذریعے رجسٹر ہونا اور ملکی قوانین و ضوابط کی پابندی کرنا ہوگی۔

حذیفہ رحمان نے واضح کیا کہ اگر ایکس نے ریگولیٹری تقاضوں پر عمل نہ کیا تو حکومت کے پاس اسے بین کرنے، محدود کرنے یا مکمل طور پر بند کرنے کے علاوہ کوئی راستہ نہیں بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹوئٹر کو چین کی طرز پر بلاک بھی کیا جا سکتا ہے، جس کے بعد وی پی این کے ذریعے بھی اس تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔

وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی سب کے لیے یکساں ہے اور کسی بھی پلیٹ فارم کو ملکی قوانین سے بالاتر ہونے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں