کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) میٹروپولیٹن کارپوریشن (KMC) نے نیشنل گیمز کے اختتامی پروگرام میں غیر حاضر رہنے والے 33 افسران و ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔
ترجمان کے مطابق، معطل ہونے والے افسران و ملازمین کو پروگرام میں شرکت کے لیے پہنچنے کی ہدایت دی گئی تھی، تاہم انہوں نے ہدایت کی خلاف ورزی کی۔
معطل کیے گئے عملے میں ڈرائیور سے لے کر ڈپٹی ڈائریکٹر اور ایڈیشنل ڈائریکٹر تک شامل ہیں۔ اس کے علاوہ 4 کلرک، 5 سپروائزر، 5 فیلڈ اسٹاف اور دیگر عملہ بھی معطلی کی فہرست میں شامل ہیں۔
محکمہ ایچ آر نے تمام معطل عملے اور افسران کو رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔


