اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)200 روپے مالیت کے قومی پرائز بانڈز کی 104ویں قرعہ اندازی اسٹیٹ بینک آف پاکستان، بینکنگ سروسز کارپوریشن (BSC) لاہور میں مکمل شفافیت اور سخت جانچ پڑتال کے بعد منعقد ہوئی۔ قرعہ اندازی کے دوران مجموعی طور پر 2,400 خوش نصیب نمبرز کا اعلان کیا گیا، جنہوں نے مختلف کیٹیگریز میں انعامات حاصل کیے۔
اعلان کردہ نتائج کے مطابق پہلی انعامی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے ایک خوش نصیب بانڈ نمبر 758760 کو ملی۔ دوسری انعامی کیٹیگری میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے کے پانچ انعامات شامل تھے، جو بانڈ نمبرز 033045، 487574، 694350، 837177 اور ایک اور نمبر کو دیے گئے۔
یہ خوش نصیب افراد 200 روپے والے بانڈز کے ذریعے لکھ پتی بننے میں کامیاب ہوئے۔


