واشنگٹن(ایچ آراین ڈبلیو) امریکا میں صدر ٹرمپ اور ان کی پالیسیوں کے خلاف آج مختلف ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے ہو رہے ہیں جن میں ہزاروں افراد شریک ہیں۔
صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف آج مختلف امریکی ریاستوں میں احتجاج ہو رہا ہے جن میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں بھی مظاہرین بڑی تعداد میں جمع ہونا شروع ہوگئے ہیں جبکہ نیویارک، فلوریڈا سمیت مختلف مقامات پر مظاہرین اپنا احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں۔
امریکی میڈیا کے مطابق واشنگٹن سمیت امریکا کے دیگر شہروں میں ٹرمپ کے خلاف مظاہروں کی کال 50501 موومنٹ نے دی ہے، 50501 کا مطلب پچاس امریکی ریاستوں میں پچاس مظاہروں کی ایک تحریک ہے۔


