اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پاک بحریہ نے شمالی بحیرہ عرب میں سطح آب سے فضا تک مار کرنے والے جدید ایف ایم نائنٹی این ای آر میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنگی جہاز نے انتہائی تیز رفتار اور چالباز فضائی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا، جس سے پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیت اور حربی تیاری کا مظاہرہ ہوا۔
کمانڈر پاکستان فلیٹ نے فائرنگ کا مشاہدہ کرتے ہوئے حصہ لینے والے افسران و جوانوں کی مہارت کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ ملکی سمندری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہر وقت تیار ہے اور ہر صورت اپنی ذمہ داریاں بخوبی انجام دیتی رہے گی۔


