وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کریک ڈاؤن جاری، ٹریفک پولیس کی 16 تا 19 اپریل تک کی پیش رفت رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ کو پیش، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر73 گاڑیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ، رپورٹ کے مطابق 172 گاڑیاں ضبط کرکے انہیں عدالتی پراپرٹی ڈکلیئر کیاگیا، وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ، لاپرواہی اور اوور اسپیڈنگ پر6 ڈرائیورز گرفتار، جاری کریک ڈاؤن میں 172 ڈرائیور گرفتار کیے جاچکے ہیں، غیر رجسٹر 7 گاڑیاں ضبط کی گئیں، وزیراعلیٰ کو رپورٹ پیش ، ایل پی جی / سی این جی کی 19 کٹس ضبط کی گئیں، قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف 1099 جرمانے کیےگئے ، اوور اسپیڈنگ کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ڈمپر، لوڈر اور کمرشل وہیکل کی شہر میں اسپیڈ 30 مقرر ہے اس پر صورت عمل کرایا جائے، نابالغ ڈرائیورز کو ہرگز سڑکوں پر آنے نہ دیا جائے، لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں، گاڑیوں میں پریشر ہارن کے استعمال پر مکمل پابندی عائد کی جائے، پیدل چلنے والوں کے لیے زیبرا کراسنگ پر خصوصی اقدامات کیے جائیں، وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی گاڑیوں میں اضافی لائٹس اور غیر ضروری آوازوں پر فوری چالان کیا جائے، عوامی آگاہی مہم کے ذریعے ٹریفک قوانین کا شعور بڑھایا جائے-

اپنا تبصرہ بھیجیں