کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) گزشتہ رات شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں بیشتر معصوم شہریوں کے زخمی ہونے کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔
ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے متعلقہ افسران کو ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے ہیں۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ ہوائی فائرنگ جیسے غیر ذمہ دارانہ عمل سے گریز کریں کیونکہ یہ عمل نہ صرف قانون کی خلاف ورزی ہے بلکہ قیمتی جانوں کے ضیاع کا سبب بھی بن سکتا ہے۔
کراچی پولیس شہریوں کے تحفظ اور امن و امان کی بحالی کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔


