58

کینٹ ریلوے اسٹیشن پر فوڈ اسٹالز کے معائنے اور معیار میں بہتری کے لیے پاکستان ریلوے کا سندھ فوڈ اتھارٹی سے رابطہ

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر فوڈ اسٹالز کے معائنے اور معیار میں بہتری کے لیے پاکستان ریلوے کا سندھ فوڈ اتھارٹی سے رابطہ

پاکستان ریلوے کراچی ڈویژن نے سندھ فوڈ اتھارٹی سے کراچی کینٹ ریلوے اسٹیشن پر قائم فوڈ اسٹالز کا معائنہ کرنے اور ان کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے باضابطہ طور پر درخواست کر دی ہے۔

ڈپٹی ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ، آپریشنز، ناصر نذیر کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کراچی کینٹ اسٹیشن ملک کے مصروف ترین ریلوے اسٹیشنز میں شمار ہوتا ہے، جہاں روزانہ تقریباً 65 ہزار مسافر آتے جاتے ہیں۔ ریلوے انتظامیہ نے مسافروں کی سہولت کے لیے اسٹیشن پر کھانے پینے کے مختلف اسٹالز قائم کیے ہیں جن کے معیار اور صفائی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ماہرین کی مدد درکار ہے۔

مراسلے میں سندھ فوڈ اتھارٹی سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنے ماہرین کی ٹیم کو اسٹالز کا تفصیلی معائنہ کرنے کے لیے مقرر کرے تاکہ کھانے کے معیار اور صفائی کے اصولوں کو بہتر بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ریلوے انتظامیہ نے فوڈ اتھارٹی سے سفارشات طلب کی ہیں اور آئندہ باقاعدہ اور سرپرائز معائنے کرنے کی درخواست بھی کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں