72

فیض حمید اب بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دیں‌ گے: سینیٹر فیصل واوڈا کا دعوی

اسلام آباد (ایچ آراین این ڈبلیو) سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ لیفٹننٹ جنرل (ر) فیض حمید اب بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف گواہی دینے جارہےہیں۔

نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ 9 مئی کیسز میں بانی پی ٹی آئی قانونی شکنجے میں آتے دکھائی دے رہےہیں، فیض حمید بانی پی ٹی آئی کے خلاف صرف گواہی نہیں شواہد بھی دیں گے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ قانون کا یہ شکنجہ یہاں رکے گا نہیں، فیض حمید کی 14 سال کی سزا میں کمی نہیں ہوگی، 9 مئی کےلیے فوجی تنصیبات کی تفصیلات دینا فیض حمید کا کام تھا۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ جنرل باجوہ کی غفلت اور نااہلی تھی مگر انہیں پتا چلا تو فیض حمید کو ہٹانے کی کوشش کی، جنرل باجوہ بری الذمہ ہوگئے تھے اس لیے ان کےخلاف کارروائی نہیں ہوگی۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ معاملہ واضح ہونے کے بعد پہلا نمبرپی ٹی آئی اور اس کے بانی کا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں