کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی خصوصی ہدایت پر سائٹ سپر ہائی وے فیز ٹو کراچی میں 21 اپریل بروز پیر سے صفائی مہم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ یہ صفائی مہم ایک ماہ جاری رہے گی۔ صفائی مہم کا باقاعدہ آغاز ایم ڈی سائٹ عارف زیدی کریں گے جبکہ اس موقع پر سائٹ سپر ہائی ایسوسی ایشن کے عہدیداروں بھی موجود ہوں گے۔ ایک ماہ جاری رہنے والی صفائی مہم کی نگرانی ایم ڈی سائٹ عارف زیدی کریں گے اور اس مہم کے دوران سائٹ سپر ہائی وے فیز ٹو کے تمام بلاکس سے جھاڑیوں کی صفائی ، سڑکوں کی تزئین و آرائش اور نالوں کی صفائی شامل ہے۔ ایم ڈی سائٹ عارف زیدی نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ صوبائی وزیر برائے صنعت و تجارت جام اکرام اللہ دھاریجو کی ہدایت پر پہلے مرحلے میں سائٹ سپر ہائی وے فیز ٹو میں صفائی کا آغاز کیا جارہا ہے ۔ بتدریج اس کا دائرہ کار دیگر صنعتی زونز تک بڑھایا جائے گا ۔
65


