77

نیشنل گیمز میں آرمی اور واپڈا کے کھلاڑیوں میں جھگڑا، اسٹیڈیم میدانِ جنگ بن گیا

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) 35 ویں نیشنل گیمز کے فٹبال سیمی فائنل میں پاکستان آرمی اور واپڈا کے کھلاڑیوں کے درمیان شدید تنازع سامنے آگیا، جس کے باعث کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کا اسٹیڈیم میدانِ جنگ کا منظر پیش کرنے لگا۔

میچ کے اختتام پر صورتحال اس وقت بگڑی جب فاتح ٹیم آرمی کے کھلاڑیوں نے واپڈا کے بینچ کے سامنے جارحانہ انداز میں جشن منایا۔ اس دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں تلخ کلامی ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے ہاتھا پائی میں بدل گئی۔

جھگڑے کے دوران واپڈا کے کھلاڑی شائق دوست نے آرمی کے ایک پلیئر کو کک ماری، جس کے بعد لڑائی مزید شدت اختیار کر گئی۔ دونوں جانب سے کھلاڑی ایک دوسرے پر چڑھ دوڑے۔

صورتحال اُس وقت تشویشناک ہوئی جب واپڈا کے چند کھلاڑی متنازع فیصلے پر برہم ہوکر ریفری پر بھی چڑھ دوڑے۔ ریفری خود کو بچانے کے لیے روم میں گئے تو کھلاڑی وہاں بھی پہنچ گئے اور مبینہ طور پر ریفری پر تشدد کیا۔

میچ کے بعد سوشل میڈیا پر واقعے کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، جن میں کھلاڑیوں کو ایک دوسرے کو دھکے دیتے، گھونسے مارتے اور ریفری کا پیچھا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں