80

وزیراعظم شہباز شریف دورہ ترکمانستان کے لئے اشک آباد روانہ

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم شہباز شریف گیارہ اوربارہ دسمبر کو ترکمانستان میں بین الاقوامی فورم برائے امن و اعتماد میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ترکمانستان کے صدر سردار بردی محمدوف سے ملاقات کریں گے اور دورے کے دوران دیگر ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ملاقاتوں میں باہمی تعاون، خطے میں استحکام، معاشی شراکت داری اور توانائی کے منصوبوں خصوصاً تاپی گیس منصوبے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں