اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایچ او تھانہ بنی گالا ندیم طاہرنے زیادتی کا مفرور ملزم گرفتار کر لیا- تفصیلات کے مطابق تھانہ شہزاد ٹاؤن سب انسپکٹر فاروق کی حراست سے 11سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس حراست سے فرار ہو گیا تھا جسے ایس ایچ او تھانہ بنی گالا ندیم طاہر نے قلیل وقت میں دوبارہ گرفتار کر لیا .
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی صاحب ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان نے ایس ایچ او تھانہ بنی گالا ندیم طاہر کی بہترین کارکردگی کو سراہاتے ہوئے شاباش دی اور مزید بہترین کارکردگی کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کی .


