فائرنگ کرنے والے دلہے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دلہن انتظار کرتی رہ گئی

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) پشاور میں اپنی شادی کی خوشی میں فائرنگ کرنے والے دلہے کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔ دلہن انتظار کرتی رہ گئی، دلہا رات بھر حوالات میں سڑتا رہا

پولیس کے مطابق تھانہ چمکنی کی حدود ناصر پور میں پولیس نے شادی کے موقع پر ہوائی فائرنگ کرنے والے دلہےکو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے کلاشنکوف بھی برآمد کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے حوالات میں بند کردیا گیا اور دلہے نے رات حوالات میں ہی گزاری۔

اپنا تبصرہ بھیجیں