میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) میئر کراچی مرتضی وہاب نے ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔

میئر کراچی مرتضی وہاب نے ڈپٹی میئر سلمان مراد کے ہمراہ ہیں مویشی منڈی کا افتتاح کیا اور تقریب سے خطاب میں کہا کہ آج لگتا ہے گرمی زیادہ ہے، ہنستے رہیں مسائل حل ہوجائیں گے، مویشی منڈی انتظامیہ کا شکرگزار ہوں جنہوں نے یہاں مدعو کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا کی اس سب سے بڑی مویشی منڈی میں ہر سال لاکھوں جانور آتے ہیں، کراچی والے ہزاروں کی تعداد میں نادرن بائی پاس کی اس منڈی سے جانور خریدتے ہیں، دعا ہے اللہ قربانی قبول فرمائے اور بیوپاریوں کے روزگار میں برکت دے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک ایسا معاشرہ قائم کرنا ہے جہاں ایک دوسرے کی مشکلات میں کمی لائیں، سیکیورٹی کے مسائل حل کریں گے اور صفائی، خریداروں اور بیوپاریوں کا خیال رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں