اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سیکرٹری جنرل قومی اسمبلی طاہر حسین نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا، جسے سپیکر قومی اسمبلی نے منظور کر لیا ہے۔ جاری اعلامیے کے مطابق طاہر حسین کا استعفیٰ یکم جنوری 2026 سے مؤثر ہوگا۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق سیکرٹری جنرل نے اپنا استعفیٰ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر پیش کیا تھا، جسے سپیکر نے اصولی طور پر قبول کر لیا ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے جلد نئے سیکرٹری جنرل کی تعیناتی کے لیے کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیا ہے۔


