73

2025 میں دنیا بھر میں 67 صحافی جاں بحق، آر ایس ایف کی رپورٹ

پیرس(ایچ آراین ڈبلیو)صحافیوں کے حقوق کے تحفظ کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز وِد آؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے اپنی سالانہ رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2025 میں دنیا بھر میں 67 صحافی جاں بحق ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت 62 ممالک میں 503 صحافی قید ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں کچھ کمی ہے۔ قیدی صحافیوں کی تعداد کے لحاظ سے چین 121 صحافیوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ روس 48 اور میانمار 47 قیدی صحافیوں کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

آر ایس ایف نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ صحافیوں کے تحفظ اور آزادیِ اظہار کو یقینی بنانے کے لیے مزید مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں