71

صدر مملکت نے انڈونیشیا کے صدر کو نشانِ پاکستان سے نواز دیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)صدرِمملکت نےانڈونیشیا کےصدرکو پاکستان کے اعلیٰ سول اعزاز نشانِ پاکستان سے نوازا۔ اس موقع پر وزیراعظم، چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی اور اعلیٰ عسکری قیادت سمیت اہم شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق دونوں صدور نے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان امن، استحکام اور علاقائی تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی روابط اور شراکت داری مزید بڑھانے کے خواہاں ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں