شکارپور(ایچ آراین ڈبلیو) میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان شدید مقابلے کے دوران 8 ڈاکو ہلاک ہو گئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں دو ڈی ایس پیز زخمی ہو گئے۔
ایس ایس پی شکارپور کے مطابق یہ مقابلہ منچر شیخ کے علاقے میں ہوا جہاں پولیس نے کارروائی کے دوران متعدد ڈاکوؤں کو ہلاک کیا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی گڑھی یاسین ظہور سومرو اور ڈی ایس پی سٹی پارس بکرانی زخمی ہوگئے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن بدستور جاری ہے، موقع پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جبکہ بکتر بند گاڑیاں بھی کارروائی میں حصہ لے رہی ہیں۔


