74

انڈونیشیا کے صدر کی چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) انڈونیشیا کے صدر نے پاکستان کی چیف آف ڈیفنس فورسز سے ملاقات میں دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتِ حال اور دونوں ممالک کی مسلح افواج کے درمیان تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انڈونیشین صدر نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور انڈونیشیا کی افواج کے درمیان دفاعی اور عسکری تعاون کو مزید مضبوط بنایا جائے گا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں برادر ممالک نے مشترکہ تربیتی پروگرامز اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر بھی زور دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں