کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما تاج حیدر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر پاکستان پیپلزپارٹی نے سید وقار مہدی کو نامزد کردیا، وہ اس سے قبل بھی سینیٹ کے رُکن رہ چکے ہیں، وقار مہدی نے آج اپنے کاغزات نامزدگی جمع کرادئیے ہیں ، اب تک سینیٹ کی نشست کے لئے چار کاغذات جمع کئے جا چکے ہیں


