صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، سردار محمد یوسف کے اعزاز میں عصرانہ

کراچی (ایچ اراین ڈبلیو) صوبہ ہزارہ تحریک کے چیئرمین اور وفاقی وزیر برائے مذہبی امور، سردار محمد یوسف کے اعزاز میں ایک پرتکلف اور شاندار عصرانہ کا اہتمام کیا گیا، جس کا انعقاد معروف مہران ہوٹل کراچی میں آرگنائزنگ کمیٹی کے فعال رکن، جناب محمد فراز تنولی کی جانب سے کیا گیا۔ اس پُروقار تقریب میں ہزارہ وال برادری کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے ہر دلعزیز تحریکی قائد کو وفاقی وزیر بننے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔ شرکاء نے سردار محمد یوسف کو صوبہ ہزارہ تحریک سندھ کی آرگنائزینگ کمیٹی کی جانب سے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور ان کی تحریکی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کے حق میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یہ عصرانہ نہ صرف ایک تہنیتی تقریب تھی بلکہ اس کا مقصد ہزارہ وال کمیونٹی کے اتحاد، یکجہتی اور قومی سیاست میں مؤثر کردار کو اجاگر کرنا بھی تھا۔ تقریب نے اس امر کی گواہی دی کہ سردار محمد یوسف کی قیادت میں ہزارہ وال قوم ایک روشن اور باوقار مستقبل کی جانب گامزن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں