60

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما عالیہ حمزہ گرفتار، عدالت میں پیش

راولپنڈی (ایچ آراین ڈبلیو) پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما عالیہ حمزہ کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کارکن شمیم آفتاب کو بھی عالیہ حمزہ کے ساتھ حراست میں لیاگیا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ عالیہ حمزہ اور شمیم آفتاب کو ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی آئی کی طرف سے بغیر اجازت کنونشن منعقد کیا گیا تھا۔

عالیہ حمزہ کو آج پولیس نے عدالت میں پیش کر دیا ، عدالت میں بیان دیتے ہوئے انہوں‌نے کہا کہ ‏مجھے رات حبس بے جا میں کیوں رکھا گیا کیا آئی او قرآن پر حلف دے گا آج عدالت میں جو کرنا ہے کر لو ہم نے کہا کہ پولیس والے ہمارے ہیں لڑکوں کو گرفتار نا کرو مجھے کرو کیونکہ بطور چیف آرگنائزر پنجاب میں نہیں دیکھ سکتی کہ میرے سامنے کارکن اٹھائے جائیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں