مردان (ایچ آراین ڈبلیو) تمباکو کی اسمگلنگ کو بڑ ا دھچکا ، مردان میں اب تک کی سب سے بڑی غیرقانونی سگریٹ ساز مشینری پکڑی گئی….!!!!
ایف بی آر کے مطابق پکڑی گئی فیکٹری میں سگریٹ سازی سے یومیہ آمدنی کا تخمینہ لگ بھگ ساڑھے چار کروڑ روپے ہے….!!!!
ایف بی آر کے مطابق چیف کمشنر پشاور اور اُن کی انفورسمنٹ ٹیم نے کسی دباؤ میں آئے بغیر یہ کارروائی کامیابی سے انجام دی….!!!!
آر ٹی او پشاور نے مردان میں نجی کمپنی کی سگریٹ فیکٹری پر کارروائی کی، نجی کمپنی خفیہ طور پر غیر اعلانیہ سگریٹ سازی کا پلانٹ اور مشینری چلا رہی تھی….!!!!
ضبط کی گئی مشینری کی یومیہ پیداواری صلاحیت اندازاً سات ہزاز کلوگرام تمباکو ہے، غیراعلانیہ مشینری کو ضبط کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے….!!!!
غیر اعلانیہ مشینری کو خاص طور پر غیر قانونی سگریٹ سازی کے لیے تمباکو کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا تھا….!!!!
ایف بی آر کے مطابق یہ کارروائیاں مستقبل میں غیر قانونی تمباکو سازی کے خاتمے میں نمایاں کردار ادا کریں گی….!!!!


