84

سندھ میں ڈینگی کی صورتحال، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کی یومیہ رپورٹ جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی تازہ ترین صورتحال سے متعلق یومیہ رپورٹ جاری کر دی ہے، جس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری و نجی اسپتالوں اور لیبارٹریوں میں متعدد کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 26 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں مزید 29 مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے مجموعی داخل مریضوں کی تعداد 49 ہوگئی۔

سرکاری اسپتالوں میں 38 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں 25 مریضوں نے صحت یابی حاصل کی۔

محکمہ صحت کے مطابق کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 16 نئے مریض اور حیدرآباد میں 7 نئے مریض داخل ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ روز سرکاری و نجی لیبارٹریز میں 2,151 ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 170 افراد کے نتائج مثبت آئے۔
لیبارٹری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 109 مثبت کیسز سامنے آئے، جبکہ حیدرآباد کی لیبارٹریز میں 61 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے۔

ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ کے مطابق صوبے میں ڈینگی کے باعث کسی قسم کی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے اور بروقت ٹیسٹ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں