کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ گلشن ضیاء میں پیپلز پارٹی کے یوسی چیئرمین عامر بھٹو کی ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، عامر بھٹو کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کا مقدمہ پاکستان بازار تھانے میں درج
مقدمہ مقتول عامر بھٹو کے والد محمد کلام کی مدعیت میں قتل اور انسداد دہشت گردی کی دفعات کے درج کرلیا، ہمارے گھر کے آگے کیمپ آفس میں بیٹا عامر کو آرڈینیٹر محمد کلام کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا ،
موٹر سائیکل سوار3 ملزمان آئے دو ملزمان کیمپ آفس میں چلےگئے ، ایک ملزم باہر موٹر سائیکل پر بیٹھا رہا ، تقریبا سات بجکر 50 منٹ ہر محمد کلام شور کرتا ہوا باہر آیا ، کیمپ آفس کے اندر سے فائرنگ کی آواز بھی آئی
دو ملزمان اندر سے بھاگتے ہوئے باہر آئے اور موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے، میں محمد کلام کے ساتھ کیمپ آفس میں گیا تو دیکھا میرا بیٹا محمد عامر بھاشانی عرف عامر بھٹو کو گولیاں لگی ہوئی تھیں
زخمی عامر بھٹو کو موٹر سائیکل پر بیٹھا کر بسم اللہ چوک پہنچے ، وہاں سے ایمبولینس میں ڈال کر اسے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ، اس دوران میرا بیٹا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ، میرے بیٹےکو نامعلوم وجوہات اور نامعلوم رنجش کی بنا پر فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ،
63


