میری پہچان پاکستان ملک بھرمیں مقبول ہو رہی ہے، ایم پی پی

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) میری پہچان پاکستان ملک بھرمیں مقبول ہو رہی ہے۔ کراچی اور ملک کے مختلف شہروں میں جگہ جگہ پینا فلیکس اور ورکرز کی رابطہ مہم اور عوامی پزیرائی نے ڈاکٹر عشرت العباد خان کو مقبول ترین رہنما بنا دیا۔ وطن پرستی اور قوم کو متحد ہوکر ملک کی ترقی، یقین، اتحاد، کے بیانیہ کی گونج۔ کراچی کے تمام علاقوں میں ایم پی پی کی فعالیت۔ اسلام آباد شہر اقتدار میں بھی ایم پی پی فعال نظر آرہی ہے۔ پنجاب، سکھر، حیدر آباد، مانسہرہ، کے پی کے کے مختلف علاقوں میں تقریبات بھی منعقد ہوچکی ہیں۔ جبکہ بن قاسم میں بھی بیٹھک کا افتتاح ہوگیا ہے جہاں سے ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم چلائی جارہی ہے۔ ڈاکٹر عشرت العباد کی پاکستان کی تمام اکائیوں کو ایک قوم پاکستانی قوم بن کر ملک دشمنوں اور پاکستان کے خلاف مہم سازی کرنے والوں کے خلاف متحد ہو کر کردار ادا کرنے اور یکجہتی کے لئے عملی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں