97

قومی اثاثوں کا ایک اور بازار، پی آئی اے کی سر بازار نیلامی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) — وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کی قومی ایئرلائن کی نجکاری شفاف اور میرٹ پر مبنی طریقہ کار کے تحت مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ بڈنگ 23 دسمبر کو ہوگی اور پورا عمل براہِ راست میڈیا پر نشر کیا جائے گا، تاکہ کسی قسم کے ابہام کی گنجائش نہ رہے۔

وزیرِ اعظم نے نجکاری میں حصہ لینے والی کمپنیوں کے نمائندوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ قومی ایئرلائن کی دنیا بھر میں پروازوں کی بحالی سمندر پار مقیم پاکستانیوں کے لیے سہولت فراہم کرے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی سیاحتی شعبے کی ترقی کے لیے ضروری ہے کہ قومی ایئرلائن کو عصری تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے تاکہ پاکستان کی فضائی ساکھ مضبوط بنیادوں پر قائم ہو سکے۔

تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ شفافیت کے دعوے کے باوجود گزشتہ تجربات نے یہ ظاہر کیا ہے کہ نجکاری کے عمل میں سیاسی اور مالی دباؤ کے سبب عوامی اعتماد متاثر ہوسکتا ہے۔ وزیرِ اعظم نے امید ظاہر کی کہ بڈنگ کے بعد جس ادارے کو قومی ایئرلائن کی ذمہ داری ملے گی، وہ کھوئے ہوئے تشخص اور اعتماد کی بحالی پر پوری توجہ دے گا، مگر سوال یہ ہے کہ آیا واقعی یہ وعدے زمین پر اتریں گے یا صرف کاغذی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں