اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) — ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی امریکی شہری ہیں اور ان کی سزا بھی امریکہ میں ہوئی، اس لیے حکومت پاکستان امریکی نظام انصاف میں مداخلت نہیں کر سکتی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے جو حکم دیا، حکومت نے اس پر عمل کیا، اور اب یہ معاملات امریکی ریاست اور امریکی عدلیہ کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے معاملے پر مکمل بریفنگ 20 جنوری تک طلب کر لی ہے۔


