کراچی (HRNW) — ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے عارضی رہائشی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ستمبر سے اب تک 138 ملزمان گرفتار کیے جا چکے ہیں جبکہ مختلف تھانہ جات میں 45 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ گرفتار شدگان کو شہر کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔
عارضی رہائشی ایکٹ کے تحت متعلقہ تھانہ جات میں وقتاً فوقتاً عوام کو اعلانات کے ذریعے آگاہی دی گئی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والے مالک مکان اور کرائے دار دونوں کو گرفتار کیا جائے گا۔
پولیس نے عوام سے درخواست کی ہے کہ قانونی کارروائی سے بچنے کے لیے اپنا عارضی رہائشی ایکٹ یا کرایہ نامہ جلد از جلد متعلقہ تھانہ میں جمع کروائیں تاکہ کسی قسم کے قانونی مسائل سے بچا جا سکے۔


