88

جسٹس ظفر احمد راجپوت سندھ ہائی کورٹ کے باقاعدہ چیف جسٹس مقرر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے جسٹس ظفر احمد راجپوت کو سندھ ہائی کورٹ کے باقاعدہ چیف جسٹس تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تعیناتی کی سفارش منظور کی۔

جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ایل ایل بی مکمل کرنے کے بعد حیدرآباد میں وکالت کا آغاز کیا اور طویل عرصے تک وکالت کے شعبے میں خدمات انجام دیں۔ بعد ازاں انہیں سندھ ہائی کورٹ میں بطور جسٹس تعینات کیا گیا اور کچھ عرصہ بعد قائمقام چیف جسٹس کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

اب انہیں سندھ ہائی کورٹ کے باقاعدہ چیف جسٹس کے طور پر تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں