نان چپاتی کی قیمتیں مقرر، سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابل سزا جرم

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) نان چپاتی کی قیمتیں مقرر، شہر بھر میں لاگو۔ کمشنر حسن نقوی کے حکم پر نیا نوٹیفکیشن جاری ہو گیا۔ چپاتی 100 گرام 10 روپے میں فروخت کی جائے۔ تندور مالکان نرخ نامہ نمایاں جگہ آویزاں کریں فوری۔

120 گرام نان 15 روپے میں فروخت ہوگا۔ قیمت بڑھانے پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ 150 گرام نان کی قیمت 17 روپے طے۔ شہری شکایت درج کرائیں، خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں۔ 180 گرام نان کی زیادہ قیمت 22 روپے۔

سرکاری نرخ سے تجاوز کرنا قابل سزا جرم ہے۔ نرخ نامہ ہر دکان پر لازمی آویزاں کیا جائے۔ خلاف ورزی پر فوری ایکشن لیا جائے گا سختی سے۔ نان چپاتی نرخ مانیٹرنگ کیلئے کنٹرول روم قائم۔ شکایت کیلئے 021-99203443 پر فوری رابطہ کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں