لاڑکانہ (ایچ آراین ڈبلیو) لاڑکانہ پولیس کی جانب سے بچھڑے ہوؤں کو اپنوں سے ملانے کی روایت برقرار۔
تھانہ حیدری کی حدود سے لاپتہ بچے کو لاڑکانہ پولیس نے باحفاظت ورثاء کے حوالے کردیا۔
لاڑکانہ پولیس نے لاپتہ بچہ برآمد ہونے پر ورثاء کی تلاش شروع کردی اور بلآخر پولیس نے بچے کے ورثاء تک رسائی حاصل کرلی۔
برآمد شدہ بچے ذیشان کا تعلق کراچی سے ہے، جو ایوب کالونی میں اپنے رشتیداروں کے گھر کا
راستہ بھٹک کر گم ہو گیا تھا۔
لاڑکانہ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد 05 سالہ ذیشان کو باحفاظت والد اصغر علی کے حوالے کردیا ہے۔
بچے کے ورثاء نے بروقت کارروائی اور تعاون پر لاڑکانہ پولیس سے اظہار تشکر کیا ہے۔


