87

کراچی میں کھلے مین ہولز سے جان کو خطرہ، رواں سال کتنے افراد کی جان گئی؟

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)مختلف علاقوں میں رواں سال 19 افراد کھلے مین ہولز میں گر کر زندگی کی بازی ہار گئے۔کراچی کے علاقے نیپا چورنگی کے قریب تین سال کا بچہ ابراہیم مین ہولز میں گر کر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش 15 گھنٹے کے بعد کچھ کلو میٹر دور سے نکالی گئی۔

اب بھی کراچی کے علاقے شادمان ٹاؤن سے انڈا موڑ جانے والی سڑک پر مین ہولز کھلا ہوا ہے جس پر انتظامیہ کی جانب سے ڈھکن نہیں رکھے گئے۔

مین ہولز پر ڈھکن رکھنے کی ذمہ داری یوسی چیئرمین اور ٹاؤن انتظامیہ کی ہوتی ہے، نارتھ ناظم آباد ٹاؤن انتظامیہ کی جانب سے نہ تو نالے کی صفائی کی جاتی ہے اور نہ ہی اس پر کور رکھے جاتے ہیں، ادھر شام کے اوقات میں بچے کرکٹ کھیلتے ہیں اور لوگوں کا یہاں سے گزر ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں