61

روس نے افغان طالبان پر دہشت گردی کی عائد دیرینہ پابندی ختم کر دی

ماسکو (ایچ آراین ڈبلیو) روس نے جمعرات کے روز افغان طالبان پر عائد وہ دیرینہ پابندی ختم کر دی، جس کے تحت دو دہائیاں قبل انہیں ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا گیا تھا۔ یہ اقدام ماسکو کے لیے افغانستان کی موجودہ قیادت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی راہ ہموار کرے گا۔

فی الحال کوئی بھی ملک کابل میں طالبان کی موجودہ حکومت کو باقاعدہ تسلیم نہیں کرتا، لیکن روس نے اس تحریک کے ساتھ بتدریج تعلقات استوار کیے ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے گزشتہ سال کہا تھا کہ طالبان اب روس کے اتحادی ہیں۔

روس کے سرکاری میڈیا کے مطابق روسی سپریم کورٹ نے جمعرات 17 اپریل کو یہ پابندی فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دے دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں