اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے کمشنر (OHCHR) اور ان کے سربراہ وولکر ترک کے 27ویں آئینی ترمیم پر اظہارِ تشویش “بے بنیاد” اور “حقائق کے منافی” ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ یہ ترمیم پاکستان کی پارلیمنٹ نے دو تہائی اکثریت سے منظور کی، اور اس طرح کی آئینی ترامیم تمام جمہوری ممالک میں منتخب نمائندوں کے اختیار میں ہوتی ہیں۔
دفتر خارجہ نے زور دیا کہ پاکستان انسانی حقوق، بنیادی آزادیوں اور قانون کی حکمرانی کے لیے پرعزم ہے، تاہم اس ترمیم پر تنقید “سیاسی تعصب اور غلط معلومات” پر مبنی ہے۔
✳️ **ایچ آراین ڈبلیو کی آزاد اور بروقت خبریں فراہم کرنے میں مدد کریں۔**
👉 **عطیہ دیں:** [https://hrnww.com/donate](https://hrnww.com/donate)


