اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے سرکاری خزانے میں فیس جمع نہ کروانے اور جعلی دستاویزات کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کرنے کے الزام میں 71 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کارروائی کے دوران 20 ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن میں 9 سرکاری اہلکار، 4 سینیئر آڈیٹرز اور 1 اسسٹنٹ اکاؤنٹ آفیسر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان نے فیڈرل ٹیکس آفس (FTO) اسلام آباد کے افسران اور اہلکاروں کی ملی بھگت سے جعلی TR-32 چالان فارم کے ذریعے اسٹامپ پیپرز، کورٹ فیس اور فارن بلز غیر قانونی طور پر جاری کیے۔
ابتدائی تخمینے کے مطابق قومی خزانے کو تقریباً 29 کروڑ 65 لاکھ روپے کا نقصان پہنچا، جو 2,638 جعلی اور بوگس TR-32 فارموں کے اجرا کے ذریعے کیا گیا۔ مزید نقصان کا تعین ایف ٹی او اسلام آباد کے گزشتہ 10 سال کے فرانزک آڈٹ کے بعد کیا جائے گا۔
گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور میگا کرپشن اسکینڈل میں ملوث دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
✳️ **ایچ آراین ڈبلیو کی آزاد اور بروقت خبریں فراہم کرنے میں مدد کریں۔**
👉 **عطیہ دیں:** [https://hrnww.com/donate](https://hrnww.com/donate)


