72

پاکستان نے جس فراخدلی سے افغان مہاجرین کی میزبانی کی، وہ قابل تحسین ہے، افغان قونصل

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) افغان قونصل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے پشاور میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو ہمیشہ بھائیوں کی طرح قبول کیا اور ان کے ساتھ مہاجر و انصار کی مثال کو زندہ رکھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان مہاجرین کو انہی تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کرنے کا موقع دیا جہاں پاکستانی بچے تعلیم حاصل کرتے رہے، اور ان پر کسی قسم کی نقل و حرکت کی پابندی عائد نہیں کی گئی۔
حافظ محب اللہ شاکر نے کہا کہ پاکستان نے جس فراخدلی سے افغان مہاجرین کی میزبانی کی، وہ قابل تحسین ہے۔ تاہم اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہاجرین اپنے وطن واپس جائیں اور اپنے ملک کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کریں۔ انہوں نے افغان عوام سے اپیل کی کہ وہ وطن واپسی کے لیے تیار ہوں اور افغانستان کو ایک خوشحال اور مستحکم ملک بنانے میں حصہ لیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں