96

شرجئل میمن نے پیپلز پارٹی کو تاقیامت سندھ پر مسلط رہنے کا اعلان کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ملک کے لیے جو خدمات انجام دی ہیں، ان کی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی، پوری دنیا تسلیم کرتی ہے کہ ایٹمی طاقت کی بنیاد رکھنے والے قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو تھے۔ شرجیل میمن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی اور خواتین کی بھرپور آواز بنیں، صدر آصف علی زرداری نے ملک کے لیے مثالی خدمات انجام دیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر خارجہ کی حیثیت سے دلیری کے ساتھ پاکستان کا مقدمہ پیش کیا۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی ملک کے لیے بہت قربانیاں ہیں، تا قیامت پیپلز پارٹی عوام اور ملک کے لیے قربانیاں دیتی رہے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں