93

پاکستان کی سلامتی اور استحکام کے لیے مسلح افواج کی مکمل حمایت ناگزیر ہے-رضوان عرفان

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) کراچی الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر رضوان عرفان نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم اپنی مسلح افواج کو ہر ممکن مدد اور تعاون فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نہ صرف ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت کر رہی ہے بلکہ اندرونی چیلنجز سے نمٹنے میں بھی کلیدی کردار ادا کر رہی ہے۔

رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو درپیش موجودہ حالات میں ہمیں اپنی افواج کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور ہر سطح پر ان کی حمایت کو یقینی بنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملکی ترقی، معیشت کی بحالی اور عوام کے تحفظ کے لیے ایک مستحکم اور مضبوط دفاعی نظام ناگزیر ہے۔

انہوں نے تاجر برادری اور عوام سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنی افواج کے حوصلے بلند کرنے کے لیے ان کے ساتھ کھڑے ہوں اور کسی بھی اندرونی یا بیرونی سازش کے خلاف متحد رہیں۔ رضوان عرفان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اور فوج کے درمیان گہرا رشتہ ہے اور یہی اتحاد ملک دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے کافی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں