پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان گرفتار – 14 کروڑ روپے برآمد
ایف آئی اے پشاور زون کی بڑی کاروائیاں
ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل پشاور کی چھاپہ مار کاروائیاں
مختلف کاروائیوں میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور کروڑوں روپے کی کرنسی برآمد
گرفتار ملزم کی شناخت بادشاہ محمد ، شاہ خالد، نوید اور ارشد کے نام سے ہوئی
گرفتار ملزمان کو چھاپہ مار کاروائیوں میں چکدرہ ضلع سوات سے گرفتار کیا گیا
چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے 14 کروڑ 86 لاکھ روپے برآمد
چھاپہ مار کاروائی میں ملزمان سے
حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بشمول چیک بکس، رسیدیں اور موبائل فون بھی برآمد کر لیے گئے
ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے
ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے
ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں


