راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)اڈیالہ جیل کے اطراف امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔
سیکورٹی انتظامات:
جیل کے اردگرد 5 اضافی پکٹس قائم کی گئی ہیں
داہگل ناکہ، گیٹ ون، گیٹ 5 سمیت اہم مقامات پر اضافی نفری
12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور خواتین پولیس اہلکار تعینات
سیکیورٹی پلان غیر معینہ مدت تک نافذ رہے گا
ذرائع کے مطابق یہ اقدام احتیاطی بنیادوں پر کیا گیا ہے تاکہ کسی بھی قسم کی غیر متوقع صورتحال سے نمٹا جا سکے۔


