کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)کے الیکٹرک نے ناظم آباد کے علاقے جلال آباد میں کارروائی کرتے ہوئے زیر زمین غیرقانونی نیٹ ورک پکڑ لیا۔
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ناظم آباد میں کارروائی کے دوران بجلی چوری میں استعمال ہونے والے 3 ہزار کلو گرام سے زائد زیر زمین کیبلز ضبط کرلی گئیں۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تعاون سے کارروائی محفوظ ریقے سے مکمل ہوئی، عوام بجلی چوری کی روک تھام کے لیے کے الیکٹرک کا ساتھ دیں۔
کے الیکٹرک ترجمان کے مطابق بجلی چوری سے سالانہ دو لاکھ یونٹ کا نقصان ہوتا ہے، واجبات دو ارب سے تجاوز کرچکے ہیں۔


