ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی 10وے اجلاس برائے قائمہ کمیٹی تعلیم میں شرکت

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ کے ہمراہ 10وے اجلاس برائے قائمہ کمیٹی تعلیم میں شرکت

26 فروری 2025 کو حق پرست رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خانزادہ نے اسلام آباد میں واقع NAVTTC آفس میں منعقدہ قائمہ کمیٹی برائے تعلیم کے 10ویں اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین قائمہ کمیٹی ڈاکٹر عظیم الدین زاہد لکھوی نے کی

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 15 فیصد ایسے طلبہ، جو میرٹ پر یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہے ہیں لیکن ان کی مالی حالت مستحکم نہیں، انہیں مالی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کر سکیں۔

رکن قومی اسمبلی پروفیسر انجینئر عبدالعلیم خاںزادہ نے NAVTTC کے ٹریننگ پروگرام میں حاضری اور آڈٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے جو تجاویز دیں، انہیں نافذ کر دیا گیا۔

حق پرست رکن قومی اسمبلی نے وفاقی تعلیمی اداروں میں 12 سال سے زائد کنٹریکٹ پر کام کرنے والے فیکلٹی ممبرز کو مستقل کرنے پر زور دیا، جس کی رپورٹ آئندہ اجلاس میں وزارت پیش کرے گی۔

اجلاس میں PSDP کے تحت آئندہ سال کے جاری منصوبوں اور نئی تجاویز پر بھی غور و خوض کیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کے اختتام پر NAVTTC کے سینٹر آف ایکسیلنس کا دورہ کیا گیا، جہاں تحقیق و ترقی (R&D) سیکشن کو اپ گریڈ کرنے پر بھی زور دیا گیا

اپنا تبصرہ بھیجیں