94

بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو ماہانہ 1300 یونٹ تک مفت بجلی کی فراہمی جاری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بجلی کمپنیوں کے ملازمین کو 300 سے 1300 یونٹ مفت ماہانہ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔

ملک بھر کے بجلی کے محکموں جن میں ڈسکوز جنیکوز این ٹی ڈی سی، پی آئی ٹی سی اور واپڈا کے ملازمین شامل ہیں، انہیں مفت بجلی کی فراہمی کی تفصیلات جاری کر دی گی ہیں۔

گزشتہ روز سینیٹ کو بتایا گیا کہ ان ملازمین کو ماہانہ کتنی بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے، سب سے زیادہ مفت بجلی آئیسکو میں ماہانہ 2 لاکھ 56 ہزار 500 یونٹ، ملازمین کو مفت دی جاتی ہے، ان محکموں میں گریڈ ایک سے چار تک کے ملازمین کو ماہانہ300 یونٹ، گریڈ 5 سے 10 تک کے ملازمین کو 600 یونٹ، گریڈ 11سے 15 تک کے ملازمین کو 600 یونٹ اور گریڈ 16کو بھی 600 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں