راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دیگر رہنماؤں کے ساتھ دھرنا دے دیا۔گورکھپور ناکے پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی، پولیس نے سہیل آفریدی کو جیل کی طرف جانے سے روک دیا۔
اڈیالہ روڈ پر دھرنے کے باعث ٹریفک جام ہوگیا اور گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے مکالمہ بھی ہوا، انہوں نے کہا کہ منتخب وزیر اعلیٰ ہوں، عمران خان سے کیوں نہیں ملنے دے رہے۔


