کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو اور سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب نے کراچی الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے دورے کے دوران تقریباً 90 لاکھ روپے مالیت کے چوری شدہ موبائل فونز اصل مالکان کو واپس کرائے۔
پولیس چیف نے کہا کہ ایس او پی پر عملدرآمد اور ڈیجیٹل ویریفیکیشن سسٹم متعارف کرانے سے موبائل اسنیچنگ اور دیگر جرائم میں نمایاں کمی آئی ہے۔ انہوں نے شہریوں اور کاروباری برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا-


