88

ایف آئی اے لاہور کا اعلان: صرف غیرقانونی مسافروں کو روکا جا رہا ہے

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون کیپٹن (ر) علی ضیا نے لاہور ایئرپورٹ پر ہونے والی کارروائیوں کے حوالے سے واضح کیا ہے کہ صرف ان افراد کو روکا جا رہا ہے جو غیرقانونی طریقوں سے بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی غلط خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ درست ویزے والے مسافروں کو نہیں روکا جا رہا۔ ایف آئی اے کا عملہ انسانی سمگلروں کے خلاف کارروائی کر رہا ہے جو عوام کی جمع پونجی لوٹ رہے ہیں۔

ڈائریکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سوشل میڈیا پر غلط اطلاعات پر یقین نہ کریں اور ایف آئی اے کے افسران سے براہ راست رہنمائی حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں