91

فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اعلان: “ملکی سالمیت اور شہریوں کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں”

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 27ویں نیشنل سکیورٹی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے زور دیا کہ ملکی سالمیت، سیکورٹی اور شہریوں کے تحفظ میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج بیرونی حمایت یافتہ دہشتگردی اور ہائبرڈ حربوں کے باوجود قومی سلامتی کے لیے پرعزم ہے۔

ورکشاپ کے شرکا کو غیرقانونی سرگرمیوں، منشیات کی اسمگلنگ اور بہتر بارڈر کنٹرولز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے قومی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے وفاقی و صوبائی حکومتوں کے ساتھ مکمل تعاون کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں